ق لیگ نے چودھری شجاعت کو بڑی خوشخبری سنادی، کامل علی آغا مشکل میں!

ق لیگ ،چودھری شجاعت ،بڑی خوشخبری ،کامل علی آغا ،مشکل
کیپشن: چودھری شجاعت حسین، فائل فوٹو

ایک نیوز نیوز: مسلم لیگ ق کی مرکزی مجلس عاملہ نے چودھری شجاعت حسین کو خوشخبری سنادی ہے۔ ق لیگ کے سندھ کے صدر، بلوچستان، کےپی، گلگت بلتستان کے عہدیداران لاہور کے اجلاس سے اعلان لاتعلقی کرتے ہوئے صدر ق لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

عہدیداران کی جانب سے چودھری شجاعت اور طارق بشیر چیمہ کی غیرقانونی برطرفی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ عہدیداران نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا نے غیرقانونی اقدام اٹھایا، اس لیے ان کی بنیادی رکنیت معطل کی جائے۔ 

مسلم لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس چودھری شجاعت حسین کی زیرصدارت ان کی رہائشگاہ پر ہوا۔ جس میں پنجاب کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے چودھری شجاعت حسین کی صحت کے حوالے سے دیے گئے بیان کی شدید مذمت کی گئی۔ 

اجلاس میں سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ سمیت پارٹی کے اراکین مجلس عاملہ، صوبائی صدور اور دیگر مرکزی عہدے داروں نے شرکت کی۔ اس حوالے سے ایک قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی تنظیم 10 اگست کو اجلاس بلانے کی مجاز نہیں ہے۔ اس لیے غیرقانونی اجلاس میں شرکت کرنے والوں کی پارٹی رکنیت معطل کردی جائے۔