ایک نیوز نیوز: مہنگائی کے اثرات سے برطانوی شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سال کی دوسری سہ ماہی میں لگ بھگ 8 لاکھ برطانوی شہریوں نے نیٹ فلکس اور ایمازون پر لی گئی سبسکرپشن ختم کی ہے۔
براڈ کاسٹ آدینس ریسرچ بورڈ کے تازہ سروے کے مطابق 3 لاکھ 82 ہزار افراد نے سال کی دوسری سہ ماہی میں کم از کم ویڈیو آن ڈیمانڈ کی ایک سبسکرپشن ختم کی ہے۔ جس کے بعد سبسکرپشن کی فیس 19 اعشاریہ 57 ملین سے کم ہوکر 19 اعشاریہ 19 ملین ہوگئی ہے۔
برطانوی سروے کے مطابق رواں سال 15 لاکھ صارفین نے سبسکرپشن ختم کی ہے۔ جو کہ برطانوی سب سے مشہور سٹریمنگ سروس کی ایک دہائی میں تاریخی کمی ہے۔ اپریل سے جون کے دوران 2 لاکھ 6 ہزار گھریلو صارفین نے نیٹ فلکس کی سبسکرپشن ختم کی ہے جس سے نیٹ فلکس کی ماہانہ فیس 17 اعشاریہ 29 ملین سے کم ہوکر 17 اعشاریہ 08 ملین پر آگئی ہے۔ اسی طرح ایمازون کی پرائم ویڈیو سبسکرپشن 5 لاکھ 89 ہزار تک گر گئی ہے۔ دوسری سہ ماہی میں صارفین کی تعداد 13 اعشاریہ 35 ملین سے کم ہوکر 12 اعشاریہ 76 ملین پر آگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سکائی ٹی وی کے صارفین کی تعداد 43 ہزار کی کمی کے بعد سال کی دوسری سہ ماہی میں 2 اعشاریہ 07 ملین پر آگئی ہے۔ بی اے آربی کے چیف ایگزیکٹو جسٹن سیمپسن کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے گھریلو صارفین ویڈیو آن ڈیمانڈ کی سبسکرپشن لینے سے قاصر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ صارفین نے سبسکرپشن لینے یا چھوڑنے کی وجہ نہیں پوچھتے لیکن برطانیہ میں بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ صارفین کی جانب سے سبسکرپشن چھوڑنے کی بڑی وجہ ہے۔