بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنا نام تبدیل کردیا ؟

Aug 04, 2022 | 19:12 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: مشہور بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی چند ماہ قبل ہی شادی ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ کافی عرصہ شہ سرخیوں میں رہی ہیں۔ اب ایک خبر آرہی ہے۔ جسے بھارتی مشہور شوبز جریدے انڈیا ٹوڈے نے ٹوئٹ کیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی ٹوئٹ کے مطابق قطرینہ کیف نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا نام تبدیل کرلیا ہے۔ اب ان کا نام کیمیڈیا موڈراٹز ظاہر ہورہا ہے۔ اس نام کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ مشہور بالی ووڈ اداکارہ کا اکاؤنٹ ہیک ہوچکا ہے۔

4 اگست کو اداکارہ نے پہلے اپنے اکاؤنٹ پر اپنی کچھ نئی تصاویر اپ لوڈ کیں لیکن کچھ ہی دیر بعد صارفین کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب ان کے اکاؤنٹ پر ایک دم نام تبدیل ہوگیا۔ اس حوالے سے جب قطرینہ کیف کی ٹیم سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ایک تکنیکی خامی کی وجہ سے ان کا نام اکاؤنٹ پر تبدیل ہوا تھا۔ واضح رہے کہ قطرینہ کیف کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 66 اعشاریہ 1 ملین فالوورز موجود ہیں۔ 

مزیدخبریں