ایک نیوز : میکسیکو سٹی میں سترھویں سالانہ ٹارٹا فئیرمیں سب سے لمبا سینڈوچ بنانے کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ میلے میں شرکت کرنے والے باورچیوں نے 242 فٹ لمبا سینڈ وچ بنا کرنیا ریکارڈ بنا دیا۔
مختصر وقت میں اتنا لمبا سینڈوچ بنانے کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا، کیونکہ باورچیوں نے 242 فٹ لمبا سینڈ وچ صرف دو منٹ اور نو سیکنڈزمیں تیار کیا۔میلے میں شرکت کرنے والوں کو سینڈوچ کے ٹکڑے پیش کئے گئے، جنہوں نے انہیں کھا کر خوب انجوائے کیا۔
The world record for the longest ‘torta’ sandwich was broken during the 17th annual Torta fair in the Venustiano Carranza district of Mexico City pic.twitter.com/wIaTIDwb5O
— Reuters (@Reuters) August 4, 2022
روایتی سینڈ وچ سے مختلف ٹورٹا سینڈ وچ سائز میں بڑا ہے اور مختلف قسم کی اشیا سے بنایا جاتا ہے۔ اس کے ہر حصے کا ذائقہ جدا ہوتا ہے، جو کہ لوکل باورچیوں نے سالوں کی محنت سے تیار کیا ہے۔