ایک نیوز نیوز: پنجاب کابینہ کے وزرا کو قلمدان الاٹ کر دیئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو محکمہ صحت، کے حوالے سے ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ میاں اسلم اقبال ہاؤسنگ اور انڈسٹریز کے وزیر ہوں گے۔ میاں محمود الرشید کو پہلے کی طرح بلدیات اور مراد راس اسکولز تعلیم کے وزیر ہوں گے۔علی افضل ساہی کو وزارت مواصلات، کا قلمدان ملا ہے جبکہ لطیف نذر مائنز اینڈ منرل، اور راجا بشارت وزیر پارلیمانی امورو پراسیکوشن اور کوآپریٹوکے وزیر ہوں گے نوابزداہ منصور کو محکمہ مال کا قلمدان ملا ہے۔
سردار محسن لغاری خزانہ، سردار شہاب الدین سوشل ویلفیئر کے وزیر ہوں گے۔ سردار حسنین بہادر دریشک محکمہ خوراک اینڈ لائیو اسٹاک، عنصر مجید نیازی محکمہ لیبر اور ملک تیمور کھیلوں کے وزیر ہوں گے۔
منیب سلطان چیمہ ٹرانسپورٹ، علی عباس شاہ فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف، سردار ہاشم ڈوگر محکمہ داخلہ، سردار آصف نکئی محکمہ ایکسائز جبکہ راجا یاسر ہمایوں ہایئر ایجوکیشن اور خرم شہزاد ورک محکمہ قانون کے وزیر ہوں گے۔
حسین جہانیاں گردیزی محکمہ زراعت کے وزیر ہوں گے۔اس کے علاوہ احمد اویس کو دوبارہ پنجاب کا ایڈووکیٹ جنرل بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جبکہ مسرت جمشید چیمہ کو وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی بنایا جائے گا، انہیں اطلاعات کا محکمہ دیے جانے کا امکان ہے۔ارسلان خالد کو بھی وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا جائے گا اور انہیں آئی ٹی کا محکمہ دیا جائے گا۔