بہشتی دروازہ کب کھولا جائے گا اور کب تک کھلا رہے گا؟

fareed ud din ganj shakar
کیپشن: fareed ud din ganj shakar shrink
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: پاکپتن میں حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے780 واں عرس کی تقریبات عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ بہشتی دروازہ آج کھولا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں جاری عرس میں شرکت کیلئے کراچی سے خیبر تک لاکھوں لوگ پہنچ چکے ہیں۔ عرس پر آنے والے زائرین کی خاطر تواضع کیلئے درجنوں اسٹالز لگ چکے ہیں۔ عرس کی 15 روزہ رسومات میں سے سب بڑی رسم بہشتی دروازہ کھولنے کی ہے۔ بہشتی دروازہ آج کھولا جائے گا اور10 محرم تک کھلا رہے گا۔ اس دوران 10 لاکھ سے زائد لوگوں کی اس دروازے سے گزرسکیں گے۔عرس کی تقریبات کے دوران تلاوت کلام پاک اور دعائیں کی جارہی ہیں، جبکہ زائرین میں بابا فرید کے روایتی تبرکات بھی تقسیم کئے گئے۔ عرس کیلئے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، زائرین کو واک تھرو گیٹ سے گزار کر جامہ تلاشی کے بعد احاطہ دربار میں جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ سجادہ نشین دیوان عثمان نے بتایا کہ بہشتی دروازہ 664 ہجری میں پہلی بار کھولا گیا تھا۔