ٹھنڈے چپس دینے پر میکڈونلڈ کا ملازم قتل

Aug 04, 2022 | 15:24 PM

ایک نیوز نیوز: نیو یارک میں ملٹی نیشنل فوڈ چین میکڈونلڈ کے ملازم کو ٹھنڈے چپس دینے پر گولی مار کر شدید زخمی کر دیا گیا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

  رپورٹ کے مطابق نیو یارک کے علاقے بروکلین میں 20 سالہ شخص مائیکل مورگن نے میکڈونلڈ کے 23 سالہ ورکر کو گولی مار دی کیونکہ ریسٹورنٹ میں آنے والی اس کی والدہ نے شکایت کی تھی کہ انہیں ٹھنڈے چپس دئیے گئے۔خاتون نے اپنے بیٹے مارگن کو ویڈیو کال کر کے شکایت کی  جو غصے کی حالت میں ریستوران آئے۔اور ملازم سے بحث کے بعد اسے گولی ماردی.

مزیدخبریں