پولیس پارٹی حملہ کیس، نذیر چوہان اور ساتھیوں کی ضمانت منظور

Aug 04, 2022 | 13:14 PM

Hasan Moavia

پی این این نیوز: مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان اور ان کے ساتھیوں   کیخلاف پولیس پارٹی پر حملہ اور فائرنگ کی درخواست  ضمانت منظور کر لی گئی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کیس سماعت  کی۔ عدالت نے نذیر چوہان اور ان کی ساتھیوں کی درخواستیں منظور کرلی ہیں۔ عدالت نے ملزموں کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ 

نزیر چوہان کی جانب سے ان کے وکیل سردار اکبر ڈوگر ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ سردار اکبر ڈوگر نے کہا پولیس نے سیاسی بنیاد پر جھوٹ پر مبنی مقدمہ میں گرفتار کیا۔ پولیس پارٹی پر حملہ اور فائرنگ کا کوئی واقع پیش نہیں آیا ہے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر امجد جاوید کی جانب ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ لیگی رہنما نذیر چوہان ان کے بیٹے سعد نزیر,عابد علی ،قمر عباس رفاقت علی،قاسم علی ،حافظ رضوان اور فیصل مقبول نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

واضع رہے کہ نذیر چوہان اور دیگر پر پولیس پارٹی پر حملہ اور فائرنگ کا الزام ہے۔ تھانہ چونگ پولیس نے نزیر چوہان اور ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کیا۔

مزیدخبریں