امریکا کی سماٹرا جزیرے کے قریب پانچ ملکی مشترکہ فوجی مشقیں

us joint war exercise in Indonesia
کیپشن: us joint war exercise in Indonesia
سورس: google

 ایک نیوز نیوز:  بحرالکاہل  میں  امریکا اور انڈونیشیا نے سماٹرا جزیرے میں سالانہ 5 ملکی  مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کیاہے۔ پہلی بار دیگر ممالک آسٹریلیا، جاپان اور سنگاپور نے بھی اس میں شرکت  کررہے ہیں۔
جکارتہ میں امریکی سفارت خانے نے بتایا کہ اس مشق میں تمام ممالک کے 5000 سے زائد فوجی حصہ لے رہے ہیں۔  ان  فوجی مشقوں کا انعقاد پہلی دفعہ  2009  میں کیا گیا تھا۔ انڈونیشیا کے فوجی سربراہ جنرل اندیکا پرکاسا نے جنوبی سماترا صوبے کے بٹوراجا میں مشترکہ مشقیں شروع کیں، جو 14 اگست تک جاری رہیں گی۔ اس میں بحری، بری اور فضائی افواج سبھی حصہ لے رہے ہیں۔

مشق کا مقصد کسی بھی مہم کے دوران اور آزاد اور خودمختار ہند-بحرالکاہل کی حمایت میں باہمی تعاون، صلاحیت اور اعتماد کو مضبوط کرنا ہے۔ امریکی فوج پیسیفک کے کمانڈنگ جنرل چارلس فلن نے کہا کہ یہ امریکہ اور انڈونیشیا کی مصروفیت اور اس اہم خطے کی افواج کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی علامت ہے۔