ایک نیوز نیوز: نینسی پلوسی کے تائیوان دورے کے بعد چین نے فوجی مشقیں جاری کردی ہیں۔
تائیوان میں حکام نے اپنے جزائر کے قریب مشکوک ڈرونز کے اڑنے اور وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر سائبر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ بیان کو تائیوان کی وزارت دفاع نے امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کے دورے کے ایک دن بعد دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین کی فوجی مشقوں میں گولہ باردو استعمال کیا جائے گا اور یہ مشقیں تائیوان کے ساتھ سمندر میں ہو رہی ہیں۔ جس میں تربیتی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔ سرگرمیاں مقامی وقت کے مطابق جمعرات کو دوپہر 12 بجے سے اتوار کی 2 پہر تک جاری رہیں گی۔ بعض مقامات پر یہ مشقیں تائیوان کے ساحل سے صرف 20 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوں گی۔
گلوبل ٹائمز اخبار کا کہنا ہے کہ مشقوں میں میزائلوں کو تائیوان کے اوپر سے پرواز کرنے کی توقع ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-04/news-1659597887-1141.mp4
چین کی افواج پہلی مرتبہ تائیوان کے اتنے قریب ایسی مشقیں کر رہی ہیں۔ جس کو تائیوان کی وزارت دفاع کے ایک سینیئر عہدیدار نے تائیوان کی بحری و فضائی ناکہ بندی کرنا قرار دیا ہے۔
واضع رہے کہ چین کی حکومت تائیوان کو اپنے ملک کا حصہ قرار دیتی ہے جبکہ امریکہ اور یورپ اس کو ایک آزاد جمہوری ملک کی حیثیت سے تسلیم کرتے ہیں۔ تائیوان کے قریب چین کی فوجی مشقوں پر دنیا بھر سے ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ آسیان ملکوں کے وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ تائیوان کے حوالے سے کشیدگی ایک تنازع میں تبدیل ہو سکتی ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-04/news-1659597889-5886.mp4
دوسری جانب یورپی یونین کے ڈپلومیٹک چیف نے چین کی فوجی مشقوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نینسی پلوسی کے دورے کے بعد جواب میں اس طرح کی مشقیں جواز نہیں رکھتیں۔