ایک نیوز نیوز: لاہور کے نیلا گنبد میں ازسر نو بحال کئے گئے 12 صدیوں پرانے بالمیکی ہندو مندر کا افتتاح ۔۔ پوجا میں ملک بھرسے 100 سے زائد مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیراہتمام منعقدہ تقریب کے شرکا میں لنگر تقسیم کیا گیااور مہمانوں کو خصوصی سروپے اور تحائف پیش کیے گئے۔
یادرہے مندر تقریباً 1,200 سال پرانا بتایا جاتا ہے اور اس پر ہندو خاندان کا قبضہ تھا جس نے سول کورٹ میں مقدمہ دائررکھا تھا تاہم عدالتی فیصلے کے بعد متروکہ وقف املاک بورڈ نے اس کا قبضہ واپس حاصل کرلیا
۔ ایڈیشنل سیکرٹری (مزارات) متروکہ وقف املاک بورڈ رانا شاہد اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ فراز عباس اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ ساتھ صدر پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی کرشن شرما، جنرل سکریٹری دیوان چند چاولہ اور کمیٹی کے رکن امرناتھ رندھاوا اور ملک بھر سے دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مسیحی برادری کی رہنما جیکولین ٹریسلر اور منہاج القرآن کے سہیل رانا بھی موجود تھے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی، کے صدر شرما نے کہا کہ ۔بھارت میں مساجد ویران ہو رہی ہیں، لوگوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، چاہے وہ دلت ہوں یا ہندو۔ جبکہ اسلام کے نام پر بنائے گئے ملک میں ہر دوسرے دن مندر دوبارہ کھل رہے ہیں۔