راجن پور میں رینجرز کا کامیاب آپریشن،5 ڈاکو ہلاک،اہلکار شہید

ولیس اور رینجرز کے آپریشن میں 5 ڈاکو ہلاک
کیپشن: 5 dacoits were killed in the operation of Willis and Rangers

ایک نیوز نیوز: راجن پور میں  پولیس اور رینجرز کی کارروائی کے دوران 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس ترجمان  کے مطابق  کچا پولیس چوکی بہارماچھی میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کےبعد پولیس اور رینجرز  کی جوابی کارروائی میں 5 ڈاکو مارے گئے جبکہ ڈاکوؤں  کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس ترجمان کا بتانا ہے  شہید پولیس اہلکار راحت سلیم کوٹ مٹھن کا رہائشی تھا۔

دوسری جانب سکھر کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن  کرکے 4 مغویوں کو بازیاب کروالیا گیا جب کہ 2 ڈاکو زخمی حالت  میں ساتھیوں سمیت فرار ہوگئے۔