ایک نیوز نیوز: راولپنڈی میں میٹرو بس اسٹیشن پر انجن میں آگ لگنے سے بس مکمل طور پر جل گئی۔
تفصیلات کے مطابق میٹروبس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ میٹرو بس کے انجن میں لگی جو پوری بس میں پھیل گئی، بس میں سوار افراد محفوظ رہے تاہم بس مکمل جل گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق میٹرو بس میں آگ لگنے کا واقعہ مری روڈ رحمان آباد میٹرو اسٹیشن پر پیش آیا، میٹرو بس آگ لگنے کی وجہ سے مکمل طور پر جل گئی، آگ پر قابو پا لیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔
انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی میٹرو بس میں آگ لگنے کی مزید وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔