ایک نیوز نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ واری منظوری کے خلاف درخواست پر نوٹسز جاری کردیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے قومی اسمبلی کے اسپیکر، سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کردیے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کا اعلان، ریڈ زون سیل
عدالت نے کہا کہ سیکرٹری قومی اسمبلی کے نمائندے متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی۔