ایک نیوز نیوز: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ اور کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے تصدیق کی ہے کہ بیرون ملک سے عمرہ کرنے کے خواہشمند عازمین کو سعودی عرب میں داخلے کیلئے منفی پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج کی ضرورت نہیں۔
تاہم غیرملکی زائرین کیلئے کرونا میڈیکل انشورنس اسکیم حاصل کرنا لازمی قراردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کا اعلان، ریڈ زون سیل
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ زائرین اپنے قیام کے دوران مکہ اور مدینہ کے علاوہ سعودی عرب کے دیگر شہروں کا سفر بھی کرسکیں گے۔