آذربائیجان کا نگورنو کاراباخ کی کئی اسٹریٹیجک چوٹیوں پر قبضے کا اعلان

Aug 04, 2022 | 09:23 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: آذربائیجان  نے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ کی کئی اسٹریٹیجک چوٹیوں پر قبضے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بدھ کے روز آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تازہ جھڑپوں میں 3 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ آذربائیجان نے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ کی کئی اسٹریٹیجک چوٹیوں پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز دونوں ملکوں کے درمیان نئی کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب آذربائیجان نے کہا کہ اس کا ایک فوجی ہلاک کیا گیا ہے جبکہ کاراباخ فوج نے کہا کہ اس کے دو فوجی مارے گئے اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہوئے۔

تاہم بعد ازاں آذربائیجان کی فوج  نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک آپریشن کیا اور کاراباخ میں کئی اسٹریٹیجک چوٹیوں  پر کنٹرول حاصل کر لیا۔

دونوں ملکوں کی جانب سے جاری کشیدگی کے دوران روس نے آذر بائیجان پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا جبکہ یورپی یونین نے دشمنی کے فوری خاتمے پر زور دیا۔

مزیدخبریں