ایک نیوز نیوز: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ایک دن میں مزید 4 مریض انتقال کرگئے۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کی شرح 3.63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
COVID-19 Statistics 04 August 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 4, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 21,741
Positive Cases: 789
Positivity %: 3.63%
Deaths: 04
Patients on Critical Care: 160
این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 741 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 789افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
اس کے علاوہ وائرس میں مبتلا اب بھی160 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔