کچرا ڈالنے والے پلاسٹک تھیلے کی قیمت 4 لاکھ روپے؟

Aug 04, 2022 | 01:03 AM

ایک نیوز نیوز: بیلنسیاگا برانڈ کا نام دنیا کے مہنگے ترین برانڈز کے بارے میں جانا جاتا ہے۔ جہاں پر بننے والی ہر چیز غیرمعمولی نوعیت پر مہنگی ہوتی ہے۔ پھر چاہے وہ کافی کپس ہوں یا تباہ کن سنیکرز۔ یہ سب کچھ ہزاروں ڈالر کی خطیر رقم میں بیچا جاتا ہے۔ سپینش برانڈ کا قیمتوں میں کوئی ثانی نہیں ہے۔ 

لیکن اس کمپنی کی پرانی تمام مہنگی اشیاء کو ایک کچرے کے پلاسٹک تھیلے نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جی ہاں، اس برانڈ نے سال 2022 کی کلیکشن میں ایک کچرے کا تھیلا متعارف کروایا ہے۔ جسے ان کے سٹورز سے خریدا جاسکتا ہے اور اس کی قیمت 1790 امریکی ڈالر ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 4 لاکھ روپے تک بن جاتی ہے۔ یہ کچرے کے پلاسٹک تھیلے سیاہ، نیلے اور سفید رنگ میں دستیاب ہیں۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے برانڈ کے خلاف ردعمل دیا ہے۔ جس میں برانڈ کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔ یہاں پر کچھ صارفین کے بیان بھی شامل کیے جارہے ہیں۔ 

مزیدخبریں