انتظار کی گھڑیاں ختم کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل 

Aug 04, 2022 | 00:40 AM

ایک نیوز نیوز: انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں۔ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ 

پاکستان کے نوح دستگیز بٹ نے 109 پلس ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیتا۔ نوح دستگیر بٹ نے مجموعی طور پر 405 کلوگرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتا۔ نوح دستگیر نے اسنیچ میں 173 جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232 کلو وزن اٹھایا۔ 

اس سے قبل آج ہی کامن ویلتھ گیمز جوڈو میں پاکستان کے شاہ حسین شاہ نے برانز میڈل جیتا۔ شاہ حسین شاہ نے جنوبی افریقی جوڈوکے کھلاڑی کو ہراکر برانز میڈل جیتا۔

یہ برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا پہلا تمغہ تھا۔

شاہ حسین شاہ نے دوسری مرتبہ کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتا ہے، شاہ حسین 2014 کے مقابلوں میں سلور میڈل جیت چکے ہیں۔

مزیدخبریں