لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کمانڈر 12 کور کوئٹہ تعینات کردیا گیا

لیفٹیننٹ جنرل ،آصف غفور ،کمانڈر 12 کور ،کوئٹہ ،تعینات
کیپشن: لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور، فائل فوٹو

ایک نیوز نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی گزشتہ دنوں بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے تھے۔