کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا میڈل جیت لیا

Aug 04, 2022 | 00:20 AM

ایک نیوز نیوز: جوڈو میں پاکستان کے شاہ حسین شاہ نے برانز میڈل جیتا۔ شاہ حسین شاہ نے جنوبی افریقی جوڈوکے کھلاڑی کو ہراکر برانز میڈل جیتا۔

یہ برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا پہلا تمغہ ہے۔

شاہ حسین شاہ نے دوسری مرتبہ کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتا ہے، شاہ حسین 2014 کے مقابلوں میں سلور میڈل جیت چکے ہیں۔

نوجوان جوڈو میں اولمپک میڈلسٹ باکسر حسین شاہ کے بیٹے ہیں۔ شاہ حسین شاہ نے پہلی مرتبہ 90 کے جی باؤٹ میں شرکت کی۔

مزیدخبریں