ایک نیوز :پشاور صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کے مابین چیف سیکرٹری کی تعیناتی پر تنازعہ تاحال حل نا ہوسکا، نئے چیف سیکرٹری کی تعیناتی کے بعد آئی جی خیبر پختونخوا کو بھی تبدیل کیا جائے گا ۔
تفصیلات کےمطابق کارکنوں اور قائدین کی جانب سے مسلسل آئی جی خیبر پختونخوا کو تبدیل کرنے پر اصرارکیا جارہا ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے چیف سیکرٹری کی تعیناتی تک صبر کا مشورہ دیا جارہا ہے ،نئے آئی جی کی تعیناتی کے لئے تین ناموں کا پینل بھجوانے کی تجویز دی جارہی ہے ، تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے تاحال اس حوالے سے پیش رفت میں خاموشی ہے ۔
موجودہ آئی جی خیبر پختونخوا نگران دور میں آئی جی تعینات ہوئے تھے ،تین ماہ کی تعیناتی کا دورانیہ 14ماہ تک بڑھ چکا ہے ،حالیہ ٹرانسفر پوسٹنگ کے بعد آئی جی کی تبدیلی کے اصرار میں شدت آگئی ہے ۔