امریکی صدر کا اسرائیلی وزیراعظم سےرابطہ،غزہ میں جنگ بندی پرزور

امریکی صدر کا اسرائیلی وزیراعظم سےرابطہ،غزہ میں جنگ بندی پرزور
کیپشن: امریکی صدر کا اسرائیلی وزیراعظم سےرابطہ،غزہ میں جنگ بندی پرزور

ویب ڈیسک:امریکی صدرجو بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،غزہ میں جنگ بندی پرزوردیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق  امریکی حمایت کا انحصار غزہ میں اسرائیل کے فوری نئے اقدامات پر ہے۔وائٹ ہاؤس نے جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی فون کال کا ریڈ آؤٹ جاری کر دیا۔

 امریکی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی ہمدردی کے کارکنوں پر حملے اور مجموعی انسانی صورتحال "ناقابل قبول" ہے۔ "اسرائیل کو شہری نقصان، انسانی مصائب اور امدادی کارکنوں کی حفاظت سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے پر زور دیا

ترجمان کے مطابق  امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم کے درمیان ادھا گھنٹہ گفتگو ہوئی۔

امریک صدر کاکہنا تھاکہ  امریکی پالیسی کا تعین اسرائیل کے ان اقدامات پر فوری کارروائی کے ہمارے جائزے سے ہوگا۔ صورتحال کو بہتر بنانے اور معصوم شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری جنگ بندی ضروری ہے ۔