ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو خطوط موصول ہونے کی تحقیقات میں پیش رفت ، خطوط میں موجود پاؤڈر کی فرانزک رپورٹ تیار کرلی گئی ۔
ذرائع فرانزک سائنس کے مطابق خطوط کے لفافوں میں معمولی مقدار لیتھل آرسینک کی پائی گئی ۔آرسینک سونگھنے سے پھیپھڑے کی سوجن ، ناک کی سوزش اور خون کا بہاؤ ہوسکتا ہے ۔آرسینک کی شناخت گیس کروماٹوگرافی ، ماس سپیکٹرو میٹری ٹیکنک سے ممکن ہوئی ۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججوں کو پاؤڈر بھرے مشکوک دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے 4 ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے۔
دھمکی آمیز خطوط جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس عالیہ نیلم کے نام بھجوائے گئے۔دھمکی آمیز خطوط نجی کوریئر کمپنی کے ملازم نے پہنچائے جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔