خواتین کو ملے گا آرام اب گھر کا کام روبوٹس کریں گے 

خواتین کو ملے گا آرام اب گھر کا کام روبوٹس کریں گے 
کیپشن: خواتین کو ملے گا آرام اب گھر کا کام روبوٹس کریں گے 

ویب ڈیسک:خواتین کو ملے گا آرام،ایپل نے گھروں میں کام کرنے والے روبوٹس تیار کرنے پر غورشروع کردیا۔
ایپل کو آئی فون، آئی پیڈ اور میک کمپیوٹر کی تیاری کے لیے جانا جاتا ہے۔مگر بہت جلد یہ کمپنی گھروں میں کام کرنے والے روبوٹس بھی تیار کرے گی۔
بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق الیکٹرک گاڑی تیار کرنے کے پراجیکٹ کو ختم کرنے کے بعد ایپل کی جانب سے روبوٹس کی تیاری کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ایپل کے ماہرین ایک ایسے روبوٹ کی تیاری پر کام کر رہے ہیں جو گھر کے اندر صارفین کے پیچھے گھوم سکے گا۔
اسی طرح ایک ایسی ٹیبل ٹاپ ڈیوائس پر بھی کام کیا جا رہا ہے جو کسی ڈسپلے اسکرین کو ایڈجسٹ کرے گی۔
خیال رہے کہ ایپل کی جانب سے لگ بھگ ایک دہائی سے الیکٹرک گاڑی کی تیاری پر کام کیا جا رہا تھا مگر فروری 2024 میں کمپنی نے منصوبے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایپل کی جانب سے گاڑی کی تیاری کا مقصد نئی مارکٹس میں قدم رکھنا تھا اور اسے ختم کرتے ہوئے کمپنی کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔