بابر اعظم کے والد کا سوشل میڈیا پر پیغام

Apr 04, 2024 | 21:49 PM

ایک نیوز :مایہ ناز بلے باز  بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے ان کے کپتان بننے پر  سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔

 انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ  سلام پاکستان، اللہ ہی بہترین حسب نسب دینے والا ہے،  خدائی فیصلوں کے آگے سر جھکاتے ہیں، اللہ نے بابر کو کپتان بنایا، جب تک چاہا پھر ہٹایا ، اب پھر بنایا ، بابر نے مجھ سے اجازت لے کر جب کپتانی چھوڑی تو اس کو کہا "اب اللہ کے سپرد"،  بابر نے اب مجھ سے پوچھ کر ، اجازت لے کر کپتانی لی، عاجز بندوں کے فرمانبردار بیٹے ایسے ہی کرتے ہیں،  یہ کچھ لوگوں کو سمجھ نہیں آئے گی، خیر ان کے سمجھ آنے یا نا آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، دعا ہے بس اللہ پاک راضی رہیں، پاکستان زندہ آباد !!

مزیدخبریں