پہلے بابراعظم اور اب شاہین کو کپتانی سے ہٹاناغلط فیصلہ ہے،مصباح الحق

Apr 04, 2024 | 21:34 PM

ایک نیوز:؍قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کاکہنا ہے کہ پہلے بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانااور اب شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹاناغلط فیصلہ ہے۔

مصباح الحق  کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ جس طریقے سے کپتانی تبدیل ہوتی ہے وہ کھلاڑیوں کے لئے بڑی ناگوار چیز ہوتی ہے. کپتانی جس طرح تبدیل ہوتی ہے اسکا اثر کھلاڑیوں اور ٹیم پر بھی ہوتا ہے.   کوچز کے لئے جو بھی فیصلہ ہے وہ سوچ سمجھ کرکرنا چاہیے. اپنی ٹیم کو دیکھیں کہ انکے لئے کونسا کوچ بہترین ہے. غیر ملکی یا ملکی کوچ وقتی طور پر نہیں ہونا چاہیے.

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کاکہنا ہے کہ  آپکو لگے آپکی ٹیم کو آگے لے کر چل سکتا ہے تو غیر ملکی یا ملکی کوچ رکھ لیں. اگر دونوں ملکر بھی کام کرینگے تو ٹیم کی بہتری ہوگی.

مزیدخبریں