ایک نیوز : اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ۔
تفصیلات کےمطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 1 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ، 29 مارچ تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 8 ارب 4 کروڑ 4 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی
کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 6 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 33 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ، زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 13 ارب 37 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔