ایک نیوز: ایچیسن کالج میں سابق بیوروکریٹ و وفاقی وزیر احد خاں چیمہ کے بچوں کی فیس معافی کے معاملے کے بعد رولز میں ترمیم کردی گئی۔
گورنر پنجاب نے بچوں کی 50فیصد معافی کی درخواست کی منظوری دیدی،احد چیمہ کی درخواست پراب دیگر بچے بھی فیس پرسہولت لے سکیں گے۔
ایچی سن کالج میں بچوں کی فیس معافی کے حوالے سے تنازعے کو حل کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے فیسوں میں 50فیصد معافی کی منظوری دیدی ہے ۔
وفاقی وزیر احد چیمہ نے گورنر پنجاب کو بچوں کی فیس معافی کے حوالے سے درخواست دی تھی۔احد چیمہ کے بچوں کی فیس معافی پر اختلافات کے باعث ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل تھامسن نے استعفیٰ دیدیا تھا۔
یاد رہے کہ ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے گورنر پنجاب سے اختلافات کے باعث25مارچ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیاتھا۔
پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے خط لکھا کہ چند افراد کی خاطر پالیسیوں میں تباہ کن تبدیلیاں لائی گئیں، سکولوں میں اقرباءپروری اورسیاست کی کوئی گنجائش نہیں، گورنر ہاوٴس کے جانبدارانہ اقدامات کے باعث گورننس کانظام تباہ ہو گیا۔
احدچیمہ نے اسلام آبادشفٹ ہونے پرایچیسن کالج سے بچوں کی طویل رخصت درخواست کی تھی، پرنسپل ایچیسن کالج نے احدچیمہ کے بچوں کی چھٹی کی درخواست پالیسی کے تحت منظور کی تھی۔ پرنسپل نے کالج کی پالیسی کے تحت چھٹی کے دووران کی فیس کی ادائیگی کاحکم دیا تھا۔