ایشین ریسلنگ چیمپئین شپ11اپریل سے شروع ہوگی

Apr 04, 2024 | 19:46 PM

ایک نیوز: ایشین ریسلنگ چیمپئین شپ 11 سے 16 اپریل تک  کرغزستان بش کیک شروع ہوگی۔

قومی ریسلرز  ایشین ریسلنگ چیمپیئن شپ اور اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کے لیے کل روانہ ہوں گے۔ایشین اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ 19 سے 21 اپریل تک بش کیک میں ہی ہو گا ۔ انعام بٹ ، زمان انور جانی پہلوان ،محمد بلال اور محمد عبداللہ دونوں ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

  محمد شریف طاہر ، اسد اللہ اور حیدر علی بٹ ایشین چیمپئین شپ میں کھیلیں گے ۔ تینوں پہلوان نو اپریل کو بشکیک روانہ ہوں گے۔

مزیدخبریں