ایک نیوز: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے حوالے سے ذاتی معالج نے اہم انکشافات کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج ڈاکٹرعاصم کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ بشری بی بی کے معدے میں ابھی بھی جلن ہے،دو ماہ پہلے اگر کچھ تھا تو میں نے نہیں دیکھا۔ ابھی بشری بی بی کی طبعیت بہتر ہے،اگر ماضی میں کچھ ہوا تو میں کچھ نئی کہہ سکتا،ابھی فوڈ پوائزنگ کے کوئی اثرات نہیں ہیں۔
ڈاکٹرعاصم کاکہنا تھاکہ ابھی بھی بشریٰ بی بی کی طبعیت سو فیصد ٹھیک نہیں،تفصیلی ٹیسٹ ہونے چاہیں،امید ہے جلد ٹیسٹ کی اجازت مل جائے،ٹیسٹ کے بعد فائنل ہو گا کہ آخر کیا وجہ بنی۔