عمرا ن خان کے کیس میں کچھ بھی نہیں ، علیمہ خان

Apr 04, 2024 | 19:09 PM

ایک نیوز :بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ ہمارا دل تھا کہ عمران خان کی سزا  عید سے پہلے معطل ہو جاتی،اب تو ہمیں پورا کیس یاد ہوچکا ہے  اورکتنی تسلیاں کرانی ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کے کیسز کو آپ صرف کھینچ رہے ہیں اور کچھ نہیں کر رہے، اس کے اندر اب رہ کیا گیا ہے اب تو ہمیں کوما اور فل سٹاپ کا بھی پتہ چل گیا کدھر ہے، اگر انصاف ملنے میں اتنا وقت لگنا ہے تو بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی سزائیں کالعدم ہونی چاہیے،اگر میں جج ہوتی تو نہ صرف سزائے معطل کرتی بلکہ معافی بھی مانگتی، ججز کو انصاف دینا چاہیے اور آج ان کو انصاف دیکر اٹھنا چاہیے تھا،اب تو کیس 16 اپریل تک ملتوی ہو گیا ہے اب انتظار ہی کر سکتے ہیں اور کیا کریں۔

مزیدخبریں