بابراعظم کو کپتان بنانے پر شان مسعود کا ردعمل

Apr 04, 2024 | 17:41 PM

ایک نیوز:قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابراعظم کو وائٹ بال فارمیٹ کا کپتان بنانے پرردعمل کا اظہار کردیا۔
 قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کاصحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھاکہ بطور کھلاڑی ہمارے لیے ایک مشترکہ مقصد ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پاکستانی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے، قیادت کوئی بھی کررہا ہو کھلاڑی اسکے ساتھ ہیں۔
 شان مسعود نے کہا کہ بورڈ میں ایک نیا سیٹ اَپ آیا ہے، نئی سلیکشن کمیٹی کے پاس بھی کوئی نہ منصوبہ ضرور ہوگا، اس لیے وہ شاہین کو آرام کروا رہے ہیں، انکے ورک لوڈ کو مینج کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کیونکہ گزشتہ برس نسیم شاہ کو ورلڈکپ سے قبل انجری نے گھیر لیا تھا جس کا پاکستان نقصان اٹھانا پڑا۔
 

مزیدخبریں