عمرہ زائرین کیلئےاچھی خبر،پی آئی اےکابڑااعلان

عمرہ زائرین کیلئےاچھی خبر،پی آئی اےکابڑااعلان
کیپشن: Good news for Umrah pilgrims, PIA's big announcement

ایک نیوز:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)نےعمرہ زائرین اورسعودی عرب جانےوالوں کےلئے کرایوں میں بڑی کمی کردی۔
تفصیلات کےمطابق عمرہ زائرین، سعودی رہائشی ویزہ اور ورک ویزہ کے حامل مسافروں کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی جانب سے کرایوں میں 30فیصد تک کمی کردی گئی۔

سعودی عرب کے رہائشی ویزہ اور ورک ویزہ کے حامل افراد کے لیے یکطرفہ کرایوں میں 30فیصدتک رعایت کا اعلان کردیاگیا۔جدہ اور مدینہ جانے والے مسافر 7اپریل سے 11اپریل 2024 تک فائد اٹھا سکیں گئے۔ریاض اور دمام جانے والے مسافر بھی 11اپریل تک فائدہ اٹھا سکیں گئے۔
عمرہ زائرین کے لیے کرایوں میں 20فیصد تک کرایوں میں کمی کی گئی، کرایوں میں کمی کا اطلاق 7اپریل سے 11اپریل تک رہے گا۔پی آئی اے اکنامی کلاس میں 50ہزار تک کمی کی گئی۔ لاہور سمیت نارتھ ریجن سے جانے والے مسافروں کے لیے اکنامی کلاس کا کرایہ1لاکھ 3ہزار 680 روپے مختص کردیا گیا۔ کراچی سمیت ساوتھ ریجن سے عمرہ زائرین کا کرایہ 95ہزار 400روپے مختص۔