ایک نیوز:مقامی وعالمی مارکیٹوں میں سونےکی قیمت میں بڑااضافہ ہونےسےفی تولہ کتنےکاہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہونےسے سونا 2 لاکھ 41 ہزار 100 روپے کافی تولہ ہوگیا ،10 گرام سونے کی قیمت میں 1886 روپے کا اضافہ ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 704 روپے پر پہنچ گیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر کے اضافے سے 2311 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ،جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 40 روپے کے اضافے 2 ہزار 650 روپے ہو گئی۔