بانی پی ٹی آئی کےنئےفوکل پرسن تعینات،شیرافضل کی چھٹی

Apr 04, 2024 | 13:46 PM

ایک نیوز:بانی تحریک انصاف کےنئےفوکل پرسن تعینات کردئیےگئے،شیرافضل کی چھٹی ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق بانی تحریک انصاف نےجیل میں ملاقات کےلئےتین فوکل پرسن تعینات کئےتھے،جن میں شیرافضل مروت بھی عمران خان کےفوکل پرسنزکی لسٹ میں شامل تھےمگراب ان کواس لسٹ سےنکال دیاگیاہےجس کاباضابطہ اعلان بھی کردیاگیاہے۔

 چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے منظور کردہ فوکل پرسنز کا اعلان کر دیا۔
 عمران خان کی منظوری سے بیرسٹر گوہر، سینیٹر شبلی فراز، عمر ایوب، انتظار حسین پنجوتھہ اور سینیٹر علی ظفر نئے فوکل پرسنز تعینات کردئیےگئے۔
بیرسٹرگوہرکاکہناتھاکہ بانی تحریک انصاف عمران خان نے میرے ساتھ سینیٹرشبلی فراز، عمر ایوب خان، انتظار حسین پنجوتھہ اور سینیٹر علی ظفر کو نئے فوکل پرسنز کے طور پر تعینات کیا ہے۔

مزیدخبریں