ایک نیوز:ایران میں دوفوجی چیک پوسٹوں پردہشتگردوں کےحملےمیں5سیکیورٹی اہلکارہلاک جبکہ دس افرادزخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق حملے رسک اور چاہ بہار میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر ہوئے، حملے دہشت گرد گروہ جیش العدل نے کیے، پاسداران انقلاب کے جوانوں کی جوابی کارروائی میں آٹھ دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔
نائب وزیر داخلہ ماجد میراحمدی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ دہشت گرد چابہار اور راسک میں ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے تھے لیکن وہ اپنے مقصد میں ناکام رہے۔
افغانستان اور پاکستان کی سرحدوں سے متصل اس علاقے میں طویل عرصے سے ایرانی سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے ساتھ ساتھ مسلح منشیات فروشوں اور ایرانی سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔