وزیراعظم شہبازشریف کاعمرہ ادائیگی کیلئےجانےکاامکان

Apr 04, 2024 | 13:13 PM

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کاعمرہ ادائیگی کیلئےسعودی عرب جانےکاامکان ہے۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف کو سعودی عرب سے عمرہ کی دعوت ملی ہے،محمد بن سلمان سے ملاقات طے ہونے کے بعد وزیراعظم سعودی عرب روانہ ہوں گے ،پاکستان کے لئے مختلف پراجیکٹس کی تیاریاں ہورہی ہیں ۔

ذرائع کےمطابق محمد بن سلمان کے ساتھ مختلف پراجیکٹس سے متعلق بات چیت ہوگی ، محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی جائے گی ،ریکوڈک پر سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہیں ۔
ذرائع کےمطابق سعودی عرب کے ساتھ زراعت سمیت دیگر متعدد شعبوں میں بھی تعاون جاری ہے ،وزیراعظم کے دورہ سعودی کے دوران مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کو حتمی شکل دی جائے گی ۔

مزیدخبریں