پنجاب کےکسانوں کیلئےاچھی خبر،آبی بحران کا خطرہ ٹل گیا

پنجاب کےکسانوں کیلئےاچھی خبر،آبی بحران خطرہ ٹل گیا
کیپشن: Good news for the farmers of Punjab, the threat of water crisis is over

ایک نیوز:پنجاب کےکسانوں کیلئےاچھی خبر،آبی بحران سنگین ہونےکاخطرہ ٹل گیا۔
ذرائع کےمطابق پنجاب میں اس وقت پانی کی قلت بیس فیصد ہے،جون تک پانی کی قلت چالیس فیصد ہونے کی پیش گوئی کی گئی،پنجاب میں جون میں پانی کی قلت چالیس فیصد ہونے کی صورت میں سنگین آبی بحران کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا،جون میں زرعی اجناس متاثر ہونے اور چولستان میں جانوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہونے کا اندیشہ پیدا ہو گیا۔
ذرائع کےمطابق محکمہ آبپاشی پنجاب نے تمام تر صورت حال سے ارساکو آگاہ کردیا،ارسا کی ٹیکنکل کمیٹی میں سیکرٹری آبپاشی واصف خورشید نے پنجاب کا مقدمہ لڑا،ارسا نے پنجاب میں آبی بحران سنگین ہونے کی صورت میں منگلا اور تربیلا ڈیم سے پنجاب کو صورت کے مطابق پانی فراہم کرنے کی یقینی دہانی کرادی۔

ذرائع کےمطابق ارسا کی ٹیکنیکل کمیٹی نے اپریل میں پنجاب میں پانی کی صورت پر دوبارہ جائز ہ لینے کی بھی یقینی دہانی کرادی۔
سیکرٹری آبپاشی واصف خورشیدکاکہناہےکہ امید ہے کہ منگلا اور تربیلا سے پنجاب کے حصہ کا مزید پانی ملنے سے اب پنجاب میں پانی کا بحران سنگین نہیں ہو گا۔

History

Close |

Clear History