ایک نیوز:اسلام آبادہائیکورٹ نےشیریں مزاری کانام ای سی ایل سےنکالنےکاحکم دےدیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی ۔شیریں مزاری اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
نیب پراسکییوٹرنےکہاکہ نیب نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کر دی تھی ،ہم نے مارچ میں ہی شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کردی تھی ،کیونکہ شیریں مزاری 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں ملزمہ نہیں ہیں۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نےموقف اختیارکیاکہ ہم نے بھی 27 مارچ کو وزیر اعظم کو خط لکھ کر اطلاع دے دی تھی ۔
جسٹس ثمن رفعت امتیازنےریمارکس دئیےکہ کابینہ کے پاس اور کام بہت ہیں یہ کام ہم کر دیتے ہیں ۔
عدالت کا شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم ، درخواست نمٹا دی گئی۔