ایک نیوز:غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کاسلسلہ جاری ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 03 اپریل 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 527,359 تک پہنچ چکی ہے۔
واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے 24 مارچ سے 03 اپریل تک 6667 افغان شہریوں میں 2345 مرد، 1425 خواتین اور 2897 بچے اپنے ملک چلے گئے ۔افغانستان روانگی کے لیے 230 گاڑیوں میں 254 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔