ایک نیوز: مردم شماری کاعمل چار اپریل تک کی مقررہ مدت میں مکمل نہ ہوسکا ۔ جس کی وجہ سے حکومت نے اس کی مدت میں دس اپریل تک چھ روزکی توسیع کردی ہے۔
ملک بھر میں مردم شماری معاونت مراکز قائم کردیئے گئے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے ترجمان سرور گوندل کاکہنا ہے کہ پورے پاکستان میں مردم شماری کا کام مجموعی طور پر 92 فیصد مکمل کیا جا چکا ہے ، پنجاب اورخیبرپختونخوا95 فیصد ، سندھ میں92فیصد جبکہ بہلوچستان میں67 اور اسلام آباد میں72فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔
ملک میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کی تیاریاں، اب غیر ملکیوں کو بھی شمار کیا جائے گا۔ مزید 28 ہزار بلاکس میں گنتی کا عمل جاری ہے،ان بلاکس میں مردم شماری کاعمل اگلےدوسےتین روزمیں مکمل ہوجائےگا،کچھ مزید رہ جانے والےگھروں اوراسٹرکچرزکی گنتی کاعمل جاری ہے۔
سرورگوندل کے مطابق مردم شماری کی مدت میں توسیع کانوٹیفکیشن صوبائی حکومتوں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔