ٹائم میگزین نے سرورق پر عمران خان کی تصویر شائع کردی

Apr 04, 2023 | 23:23 PM

پی ا ین این:امریکا کے سب سے مقبول ترین ٹائم میگزین نے اپنے سرورق پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تصویر شائع کردی۔

ٹائم میگزین نے اپنے سرورق پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تصویر شائع کرتے ہوئے انہیں پاکستان کا مقبول ترین سیاستدان قرار دیا

 میگزین کے مئی کے شمارے میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا ایک خصوصی انٹرویو بھی شامل ہوگا۔

 ٹائم میگزین نے اپنے سرورق کی پہلی تصویر اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے۔

  ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ “ عمران خان کو حکومت سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان پر قاتلانہ حملہ بھی ہوا لیکن اسکے باوجود وہ پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول سیاست دان ہیں۔”

واضح رہے کہ عمران خان کو ایک سال قبل پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کے ووٹ کے نتیجے میں ہٹادیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ ملک بھر میں فوری انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں