بشریٰ انصاری نے بیوٹی فلٹرز کے ذریعے تصویر شیئرکردی

  بشریٰ انصاری نے بیوٹی فلٹرز کے ذریعے تصویر شیئرکردی
کیپشن: Bushra Ansari shared the photo through beauty filters

ایک نیوز :پاکستانی معروف سینئر ہر فن مولا فنکار بشریٰ انصاری نے فلٹرز کے مزے لیتے ہوئے اپنی نئی تصویر شیئر کردی۔


 بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور ساتھ ہی اپنی فیملی سے متعلق بھی پوسٹس کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں اپنے مزاحیہ انداز کے لئے پہچانی جانے والی اداکارہ بشریٰ انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی تصویر پر بیوٹی فلٹرز کو پہلی بار آزمانے کا تجربہ کیا تو اسے اپلائی کرکے ایک تصویر مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کردی۔

 کیپشن میں انہوں نے اپنے انداز میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہاہاہا... آج پتہ چلا کہ فلٹرز کتنے مزے کی چیز ہے، اوہوہو… کتنا پیارا دھوکا، ہی ہی ہی … بس ابھی آزمایا‘۔

 اداکارہ کی اس تصویر کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب سراہا اور کہا کہ انہیں کسی فلٹر کی ضرورت نہیں جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ عمر چاہے کوئی بھی ہو دل جوان ہونا چاہیئے اور خوشی ہے کہ اس عمر میں بھی آپ زندگی کو بھرپور انداز میں جی رہی ہیں۔