ایک نیوز :اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے سوالات سے تنگ آ کر جواب دیا کہ آپ کو میری شادی کی اتنی پرواہ کیوں ہے؟ مجھے کوئی ٹینشن نہیں،میں ابھی کام کرنا چاہتی ہوں، نہ کرو ایسے سوالات ابھی۔
اداکارہ نیلم منیر کی سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ہ شادی سے متعلق پوچھے جانے والے سوالات سے تنگ نظر آ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ 31 سالہ نیلم منیر کی شادی سے متعلق متعدد بار افواہیں سرگرم رہ چکی ہیں مگر وہ ہر بار اِن افواہوں کی تردید کر دیتی ہیں۔
نیلم منیر نے گزشتہ انٹرویو میں کہنا تھا کہ میری شادی کی خبر مداحوں کو اچانک ہی سننے کو ملے گی لیکن میں شادی سادگی سے کروں گی۔