عالیہ بھٹ کی کونسی عادت برداشت کرناپڑتی ہے؟رنبیرکپورنے بتادیا

Apr 04, 2023 | 21:54 PM

ایک نیوز :بھارتی معروف جوڑی، اداکار رنبیر کپور نے اہلیہ، اداکارہ عالیہ بھٹ کی سب سے زیادہ پریشان کرنے والی عادت سے متعلق بات کی ہے۔

حال ہی میں فلم ’براہماسترا‘ میں ایک ساتھ نظر آ نے والی جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کو جَلد ہی ایک سال مکمل ہونے والا ہے، اس جوڑی کی ایک بیٹی راہا بھی ہے۔

رنبیر کپور نے حال ہی میں اہلیہ عالیہ بھٹ سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ وہ باتھ روم استعمال کرتے ہوئے چیزیں ادھر ادھر پھیلا دیتی ہیں جو کہ بعد میں اُنہیں سمیٹنی پڑتی ہیں۔یہ عادت بہت پریشان کرتی ہے  اور وہ عالیہ کی اس عادت کو برداشت کرتے ہیں کیوں کہ اُنہیں چیزیں مناسب انداز میں رکھی ہوئی پسند ہیں، پھیلی پوئی چیزیں دیکھ کر وہ الجھن کا شکار ہو جاتے ہیں۔

 

مزیدخبریں