ایک نیوز: وزارت مذہبی امور کی جانب سے سرکاری حج اسکیم کے تحت 5 اپریل کو ہونے والی قرعہ اندازی ناگزیر وجوہ کی بنا پر ملتوی کردی گئی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج قرعہ اندازی کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
سپانسرشپ سکیم میں توقع سے کم ڈالر ملنے پر وزارت مذہبی امور نےحج انتظامات کے لیے وزرات خزانہ سے مزید 3کروڑ 30 لاکھ ڈالرمانگے تھے۔ سپانسر شپ اسکیم کے تحت مطلوبہ ڈالر ملتے تو وزرات خزانہ 90 ملین ڈالردیتی۔
ذرائع وزارت مذہبی امورکا کہنا تھاکہ سپانسر شپ سکیم کے تحت بینکنگ کم ہونے پرکوٹہ سعودی حکومت کو واپس کیاجاسکتا ہے۔