ایک نیوز:اسلام آباد میں گاڑیوں کے شو رومز ختم کرنے کے لئے سی ڈی اے نے آخری مہلت دے دی ۔
اسلام آباد کے تمام کاروباری مراکز سے شو رومز ختم کرنے کے لئے 20 اپریل، 2023 کی حتمی ڈیڈ لائن دی گئی۔خلاف ورزی کی صورت میں پراپرٹی کی لیز منسوخ کردی جائے گی ۔دی گئی مہلت تک شو رومز ختم نہ کرنے پر آپریشن کرکے پراپرٹی کو سربمہر کر دیا جائے گا۔
سی ڈی اے انتظامیہ کاکہنا تھا کہ خلاف قانون شو رومز قائم کرنے والوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے۔حالیہ سروے کے بعد یہ بات سامنے آئی تھی کہ اسلام آباد میں بہت سی پراپرٹیز میں خلاف قانون شو رومز کا کاروبار چلایا جارہا ہے۔
گاڑیوں کے شو رومز پیدل چلنے اور ٹریفک کی روانی میں خلل کا باعث بنتے ہیں۔گاڑیوں کے شو رومز دیگر کاروباری سرگرمیوں کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ان شو رومز کے باعث کاروباری مراکز میں آنے والوں کو پارکنگ کے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔