ایک نیوز:رہنماتحریک انصاف عالیہ حمزہ کا انتخابات کے فیصلے پرکہنا تھا کہ الیکشن سےبھاگنےکےہرممکنہ راستےکوبند،آج آئین جیت گیا۔
الیکشن سےبھاگنےکےہرممکنہ راستےکوبندکردیا
— Aliya hamza malik (@aliya_hamza) April 4, 2023
آج آئین جیت گیا
نظریہ ضرورت ہارگیا
تاریخ کےدبنگ ترین فیصلوں میں سب سے دبنگ فیصلہ#NationStandswithConstitution
رہنماپی ٹی آئی عالیہ حمزہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹویٹ میں لکھا کہ آج آئین جیت گیا نظریہ ضرورت ہارگیا۔
عالیہ حمزہ کا مزید کہنا تھا کہ عدالت کاتاریخ کےدبنگ ترین فیصلوں میں سب سے دبنگ فیصلہ ہے ۔
دوسری جانب رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے حالیہ ٹوئٹ پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کر دیا۔
عالیہ حمزہ نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چچا (شہباز شریف) کی قربانی کا فیصلہ کر ہی لیا ہے تو بتا دیں ریلی جی ٹی روڈ سے گزرے گی یا موٹروے؟ آئین کے مطابق فیصلہ دینا آئین کو ری رائٹ کرنا کیسے ہوگیا؟ مانا کہ آپ کم علم اور آئی کیو نہ ہونے کے برابر ہے لیکن اس قدر؟
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ساری توانائی سپریم کورٹ کے خلاف بیانیہ سے بہتر ہے عوام پر لگاتی، رونا چھوڑیے اور مقابلہ کیجیے، اب سامنے عوام ہے جو آپ کو آئینہ دھائے گی۔
عالیہ حمزہ کاکہنا تھا کہ آئندہ 4 اپریل کو پوری پی ڈی ایم کی برسی ہوا کرے گی، اب آپ روئیں، پٹیں یا چیخیں ماریں، 14 مئی کو الیکشن تو ہوں گے۔
مریم نواز نے سپریم کورٹ کے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کروانے کے حکم پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ آج کا فیصلہ سازش کا آخری وار ہے جس کا آغاز آئین کو ری رائٹ کر کے کیا گیا، آج پنجاب حکومت پلیٹ میں رکھ کر لاڈلے عمران خان کو پیش کی گئی، لو بیٹا پھر توڑ دو تاکہ ہم جیسے سہولت کاروں کی موجودگی میں دوبارہ سلیکٹ کیا جائے۔
2018 میں جو کام فیض، کھوسہ اور ثاقب نثار نے انجام دیا تھا، وہ ذمہ داری اب اس بنچ نے اٹھا لی ہے۔ اس خوفناک اور ڈھٹائی سے کی گئی سہولت کاری اور ون مین شو کے خلاف سپریم کورٹ کی اکثریت نے بغاوت کر دی۔ وقت آ گیا ہے کہ پارلیمنٹ اس سہولت کاری کو اپنے آئینی اور قانونی ہاتھوں سے روک دے۔ https://t.co/8JOoBEez66
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 4, 2023
رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے ٹویٹ میں لکھا کہ 2018ء میں جو کام فیض، کھوسہ اور ثاقب نثار نے انجام دیا تھا وہ ذمہ داری اب اس بینچ نے اٹھا لی ہے، ڈھٹائی سے کی گئی سہولت کاری اور ون مین شو کے خلاف سپریم کورٹ اکثریت نے بغاوت کر دی۔
مریم نواز کاکہنا ہے کہ وقت آگیا ہے پارلیمنٹ اس سہولت کاری کو آئینی قانونی ہاتھوں سے روک دے۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے فیصلہ مسترد کر دینا کافی نہیں ہے، آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا کر لاڈلے کو مسلط کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔