ایک نیوز:ظفروال میں سترہ سالہ نوجوان کو حبس بے جا میں رکھنے پرعلاقہ مجسٹریٹ نے پولیس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لانے کاحکم جاری کردیا۔
علاقہ مجسٹریٹ کاکہناہے کہ نوجوان کے والدین کا الزام تھا کہ ان کے بیٹے کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کیاگیا ہےجس پرکارروائی کرتے ہوئے نوجوان سفیان کو موقع پر باعزت بری کر دیا۔ اُنہوں نے موقع پر ہی پولیس کو نوجوان کی ہتھ کڑیاں کھولنے کا حکم دیا ۔
نوجوان کے ورثا کاکہناتھاکہ ہمارے بیٹے کو کچہری سے گھر جاتے راستے میں پولیس نے اٹھا لیا تھا ۔متاثرہ نوجوان کے ورثا نے عدالت سے زیر دفعہ 491 کے تحت کارروائی کی اپیل کی تھی ۔
ورثا کامزیدکہناتھاکہ 12 دن تک حبس بے جا میں رکھنے اور ظلم و تشدد کے بعد آج ملزم بنا کر عدالت میں پیش کر دیا۔پولیس نے بغیر کسی جرم کے ہمارے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔نوجوان کے ورثا نے عدالت کو فوری انصاف دینے پر سراہا۔